بنگلور:27/اکتوبر(ایس او نیوز)نائب صدر جمہوریہ محمد حامد انصاری صبح گیارہ بجے بذریعہ خصوصی طیارہ شہر پہنچے، گورنر وی آ روالا، وزیر اعلیٰ سدرامیا، میئر پدماوتی سمیت دیگر شخصیات نے ان کا استقبال کیا۔ایک پروگرام میں شرکت کے بعد نائب صدر دوپہر دو بجے بذریعہ خصوصی طیارہ نئی دہلی روانہ ہوگئے۔اس موقع پر گورنر وی آر والا، وزیر اعلیٰ سدرامیا، وزیر زراعت کرشنا بائرے گوڈا اور ڈی جی پی اوم پرکاش سمیت دیگر نے ان کو وداع کیا۔